Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہتھوڑا مار ڈاکو سرگرم، سکیورٹی گارڈ اور شہریوں کو لوٹ لیا

ملزم نے کرسی پر بیٹھے سکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور اسلحہ چھین لیا
شائع 04 مئ 2024 12:21pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

کراچی کےعلاقےکھارادرمیں ہتھوڑا مار ڈاکو سکیورٹی گارڈ اور شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نےحاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے کرسی پر بیٹھے سکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور اسلحہ چھین لیا۔

سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے کے بعد ملزم قریب کھڑے شہریوں کی جانب بڑھا اور انھیں بھی ہتھوڑے سے ڈرا کر لوٹ لیا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ واردات کے کچھ ہی دیر بعد قریب سے پولیس موبائل بھی گزری۔

واردات کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes