Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کے الیکٹرک نے 7 برس کیلیے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا

نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے 7 روز کے اندر اپنا مؤقف پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
شائع 04 مئ 2024 11:52am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شرح مبادلہ اور افراط زر کی بنیاد پر آئندہ 7 برس کے لیے ’کے الیکٹرک‘ کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3.84 روپے فی یونٹ تک اضافے پر کام شروع کردیا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ریگولیٹر نے کے الیکٹرک کے کاروبار کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول متاثرہ فریقین اور عام عوام سے کہا کہ وہ 7 روز کے اندر اپنا مؤقف پیش کریں۔

ٹیرف پٹیشن جس میں کل بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 3.8357 روپے کا اضافہ شامل ہے، جو اس وقت تقریباً 32 روپے فی یونٹ ہے۔