ہر سو پھول ہی پھول، دلفریب مناظر سے بھرپور فن پاروں کی نمائش
رنگ جذبات فطرت کے دلکش مناطر کا امتزاج لیے آرٹ نمائش سج گئی، نمائش میں فن مصوری سے دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی ۔
معروف مصورہ فوزیہ خان کے تیار کردہ جھیل، ندی، پہاڑی سلسلے اور دلفریب نظاروں پر مبنی فن پاروں کی نمائش کی گئی۔
نمائش کا عنوان تھا آئے تھے وہ نظر مجھے پھولوں کے پاس
نمائش کا افتتاح وزیر ثقافت سندھ سید ذولفقار علی شاہ نے کیا، انہوں نے مصورہ کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ سندھ کو فنکاروں کو ہر ممکن سپورٹ کیا جائے تاکہ ان کے زریعے ہم اپنی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کریں ۔
مصورہ فوزیہ خان کہتی ہیں پھولوں پر مبنی میرے فن پاروں کا مقصد ہے کہ پھولوں کی خوشبو ہمارے رویوں میں آئے ۔
معروف شاعرہ عنبیرین حسیب امبر نے پیش کئے گئے فن پاروں کو ایک شعر میں بیان کیا۔
گر ہوسکے تو روشنی خوشبو ہوا بنے
دنیا بہت بری ہے تو اچھا بنائیے
نمائش میں آنے والی خواتین کو پھولوں کے گجرے اور مرد حضرات کو پھول پیش کیے گئے ۔
Comments are closed on this story.