Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک چین اہم اسٹریٹیجک مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے

دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، معاشی شراکت کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی
شائع 03 مئ 2024 01:39pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان اور چین کے درمیان اہم اسٹریٹیجک مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ بیجنگ جائیں گے۔

ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور چین کے باضابطہ مذاکرات پندرہ مئی کو ہوں گے۔

اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور معاشی شراکت کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی۔

خطے میں سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین پر تبادلہ خیال ہو گا۔

china

economic crisis

China Pakistan