درآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں، اسکی روٹی 8 روپے میں فروخت ہونی چاہیے، چیئرمین کسان اتحاد
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ درآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں، اس گندم کی روٹی 8 روپے میں فروخت ہونی چاہیے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے خالد حسین نے 29 اپریل کو کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتک تک کچھ کسان گرفتار اور نظر بند ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے اس ہفتے گندم کی خریداری شروع نہ کی تو کسان احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں اور ریلوے ٹریک بلاک کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کسانوں کے واجبات ادانہیں کئے جاتے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کےلئے انہیں سولر پینلز فری فراہم کئے جائیں۔
خالد حسین باٹھ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں کسانوں کو چیک پوسٹوں پر تنگ نہ کیا جائے۔
Comments are closed on this story.