Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

شیرافضل مروت کے بھائی خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ

خالد لطیف سے محکمہ واپس لینے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 03:26pm

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا۔

خالد لطیف سے محکمہ واپس لینے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ معاون خصوصی خالدلطیف کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ واضح رہے کہ خالد لطیف پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی ہیں۔

خالدلطیف کوسائنس وٹیکنالوجی کےمعاون کاقلمدان دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفی دیا۔