Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ

وین میں ڈی ایس پی بمعہ نفری موجود تھے، پولیس ذرائع
شائع 02 مئ 2024 02:05pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پنگ پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس وین پولیو ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور تھی، فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وین میں ڈی ایس پی بمعہ نفری موجود تھے، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ سے پولیس وین کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

KPK Police

Tank Police Van Firing