Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب موقع پر لوگ جمع ہوئے، پولیس
شائع 02 مئ 2024 01:46pm

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے بتایا کہ پہلا بارودی سرنگ کا دھماکا کوئلے سے لوڈ ٹرک گزرنے کے دوران ہوا جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب موقع پر لوگ جمع ہوئے۔

دھماکے سے دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بال بال بچ گئے جوکہ واعے کی کوریج کر رہے تھے۔

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

IED blast

Dukki Blast