Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی پی کی اہم وکٹ گر گئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

سعدیہ سہیل رانا نے استعفیٰ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے نام بھیجا
شائع 01 مئ 2024 02:42pm
فوٹو۔۔۔فیس بک
فوٹو۔۔۔فیس بک

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سعدیہ سہیل رانا نے استعفیٰ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کےنام بھیجا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ سال کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

آئی پی پی سے قبل سعدیہ سہیل کی سیاسی وابستگی تحریک انصاف کے ساتھ تھی۔

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

istehkam pakistan party