Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم سستی ہونے سے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی

چند روز میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 800 روپے کم ہوگئے
شائع 01 مئ 2024 12:55pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

گندم کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچنے شروع ہوگئے ہیں۔ لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

عاصم رضا نے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

wheat price

Wheat

Pakistan Inflation

Flour Price