پاکستانی طالبہ نے دبئی میں پاکستان کا نام روشن کردیا
دعا کی لکھی کہانی کو دبئی میں لانچ اور پرنٹ کیا گیا
پاکستانی طالبہ دعا فرحان احمد نے دبئی میں ”ینگ آتھر ایوارڈ 2024“ اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
لرنر سرکلر کے زیر اہتمام پورے متحدہ عرب امارات کے اسکولوں کے درمیان اسٹوری رائٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے میں تیرہ سالہ دعا فرحان احمد کی لکھی کہانی ”دی ٹرتھ بی ہائینڈ دی ایول“ (برائی کے پیچھے چھپا سچ) کو شاندار پذیرائی ملی۔
ینگ آتھر کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی طالبہ دعا فرحان نے ایوارڈ پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں مستقبل میں بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں گی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والی دعا فرحان ابو ظہبی میں مقیم ہیں، ان کی لکھی کہانی کو دبئی میں لانچ اور پرنٹ کیا گیا ہے۔
UAE
Dua Farhan Ahmed
Young Author Award 2024
Truth Behind Evil
مقبول ترین
Comments are closed on this story.