Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش سے سوات کا حسن نکھر گیا، سیاح پہنچ گئے

.
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 05:14pm
The beauty of the Swat Valley has become more apparent - Aaj News

بارش سے وادی سوات کا حسن مزید نکھر گیا۔ ملک بھر سے سیاح حسین نظاروں کا لطف اُٹھانے سوات پہنچ گئے۔۔

وادی سوات میں بارش کے بعد کے نکھرے حسن سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے ملم جبہ اور کالام کا رخ کرلیا، جہاں پر وہ دلفریب مناظر کے ساتھ سرد موسم کے مزے لینے لگے۔

ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح ملم جبہ میں چیئر لفٹ میں سیر کرکے ٹرپ کا مزہ دوبالا کررہے ہیں۔

وادی سوات زمین پر جنت کا ٹکڑا ہے، بارش سے اس کا حسن نکھر کر دوبالا ہوگیا۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ سوات کی محسور کن وادی سے واپس جانے کو دل نہیں کرتا۔

Swat Valley