Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ : انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار زخمی، اسپتال منتقل
شائع 30 اپريل 2024 01:10pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے ڈیوٹی پر مامور اہلکار اعظم خان زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل ماموند کے علاقے کٹکوٹ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔

KPK Police

Pakistan Law and order situation

Polio Vaccination Campaign