Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اثاثہ جات کیس : الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا
شائع 30 اپريل 2024 10:32am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل کرکے کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کی درخواست پر نوٹس معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے پارٹی رہنما نامزد کردیے

علی امین گنڈپور کے وکیل ایڈووکیٹ سکندر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا۔

Peshawar High Court

Ali Ameen gandapur

Election Commission of Pakistan (ECP)