Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناپا میں جاری ویمن فیسٹیول، ملکی اور غیر ملکی گلوکاراؤں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

گلوکارہ ایلیسا ڈیاس نے اپنی مسحور کن آواز سے سامعین کو خوب محظوظ کیا
شائع 30 اپريل 2024 01:11am

ناپا میں جاری ویمن فیسٹیول، ملکی اور غیر ملکی گلوکاراؤں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، گلوکارہ ایلیسیا ڈیاس نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سب جھوم اٹھے ۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جاری فیسٹیول میں موسیقی کی ایک سحر انگیز شام سجائی گئی جہاں پاکستانی پاپ آئیکون نازیہ حسن اور گلوکارہ نصیبو لعل اور بین الاقوامی گلوکارہ دعا لیپا اور بیونسے کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا ۔

باصلاحیت معروف گلوکارہ ایلیسا ڈیاس نے اپنی مسحور کن آواز سے سامعین کو خوب محظوظ کیا، گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیول سے خواتین آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

گلوکارہ ایلیسیا ڈیاس نے مغرب کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مشہور خواتین گلوکاراوں کے پاپ اور شہرہ آفاق گیت گا حاضرین کے دل جیت لیے، ان میں وٹنی ہیوسٹن، نازیہ حسن، نصیبو لال ، دعا لیپا اور بیونسے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے : کراچی والے خوش نصیب ہیں بدقسمتی سے لاہور میں تھیٹر ختم ہوگیا ، اداکار عمیر رانا

گلوکارہ نے پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کیا، نازیہ حسن اور نصیبو لال کے گانوں پر حاضرین رقص کرتے جھوم اٹھے

ایک موسیقی کی آفاقی زبان میں ، سرحدوں اور ثقافتوں کو عبور کرتے ہوئے امن کا جشن منایا گیا تو دوسری طرف ایلیسیا کی سریلی آواز اور پرجوش انداز نے سب کے دل موہ لیے۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ویمن پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے پانچویں روز میوزیکل کنسرٹ، تھیٹر پرفارمنس اور ڈانس پرفارمنس پیش کی گئیں ۔

NAPA

Women theatre festival