Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا

گرفتار ملزم منیر ابڑو کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی کا کمانڈر تھا
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 04:46pm

حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

کیس کی سماعت حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں ہوئی، جس میں اے ٹی سی کے دو ججز نے ملزم منیر ابڑو پر الزام ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل

بھارتی مسلمان نوجوان پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ٹانک سے اغوا سیشن جج ویڈیو سامنے آنے کے بعد بازیاب

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم منیر ابڑو کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کا کمانڈر تھا، جو ریلوے اور چائنیز نیشنلز پر حملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔

گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔

afghanistan

ATC

CTD

RAW Agent

Hyderabad Central Jail

Sindhudesh Revolutionary Army (SRA)