Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشام میں چائنیز انجینئرز پر حملے میں ملوث مزید 4 دہشتگرد گرفتار

چاروں مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، سی ٹی ڈی
شائع 29 اپريل 2024 02:46pm

بشام میں چائنیز شہریوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث مزید 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ چاروں مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے چائنیز پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں سی ٹی ڈی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بشام خودکش حملہ کیس میں ٹریس کرکے 12سے زائد مبینہ دہشت گرد و سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا، ان میں خود کش بمبار کے دو قریبی ساتھی بھی بتائے گئے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ 2024 کو اسلام آباد سے داسو جانے والے چائنیز پر حملہ کیا گیا تھا۔

حملے میں 5 چائنیز اور ایک پاکستانی بس ڈرائیور مارا گیا تھا۔