Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بکری فارمنگ کی جعلی کمپنیاں، رقم دگنی ہونے کا لالچ، شہری کروڑوں روپے سے محروم

کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون لاہور سے گرفتار
شائع 29 اپريل 2024 01:33pm
علامتی تصویر ۔۔۔ اے ایف پی
علامتی تصویر ۔۔۔ اے ایف پی

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون طاہرہ صداقت کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون کی کمپنی شہریوں کو سرمایہ کاری پر 18 ماہ میں رقم دگنی ہونے کا لالچ دیتی تھی۔

حکام کے مطابق طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018-2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔ کمپنی کا عملہ لوگوں کو جعلی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتا تھا۔

ملزمان نے بکری فارمنگ کی جعلی کمپنیاں قائم کیں اور بڑی رقم بٹوری۔ ٹھٹھہ ، سمبڑیال اور وہاڑی بورے والا میں جعلی بکری فارم بنائے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد متاثرین سے 623 ملین روپے بٹورے گئے، منافع سرمایہ کاروں کو روزانہ اور معاہدے کی پختگی پر دیا جانا تھا، کمپنی کے کھاتوں میں وصول ہونے والی رقم ملزمان میں تقسیم کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں کمپنیاں قائم کرکے منی لانڈرنگ کی گئی۔لوٹی گئی رقم پاکستان سے باہر حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے ملزمہ طاہرہ کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا۔

FIA

Punjab police

fraud case