Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات، مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

بل گیٹس کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب، شہباز شریف کے کاموں کی تعریف
شائع 29 اپريل 2024 10:42am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Bill Gates

PM Shehbaz Sharif

World Economic Forum

Polio Virus