Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 29 اپريل 2024 09:32am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مؤثر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

pakistan army

security forces operation

Pakistan Law and order situation