Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: مغویوں کی رہائی کیلئے دھرنا دینے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

چار روز قبل مزدوری کیلئے جانے والے دومحنت کشوں کو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا
شائع 28 اپريل 2024 07:32pm

جیکب آباد کے بی سیکشن تھانے کی حدود سے سرکی قبیلے کے اغوا ہونے والے دو افراد کی بازیابی کیلئے رشتہ داروں کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے 81 مظاہرین کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 21 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 60 نامعلوم افراد کے نام بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

مقدمہ میں دہشتگردی ایکٹ، روڈ بلاک کرنا، کار سرکار میں مداخلت کرنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بنا دی

چار روز قبل مزدوری کیلئے جانے والے دومحنت کشوں عامر علی سرکی اور خادم حسین سرکی کو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

مغویوں کی بازیابی کیلئے رشتہ دار مرد خواتین اور معصوم بچوں نے سندھ پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ ٹھل کندھ کوٹ روڈ پر نظر واہ کے مقام پر دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کرکے کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل کردی تھی۔

Kacha Dacoits

Jacobabad Sit In

Dacoits Kidnap People