Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویمن فیسٹیول، مغربی موسیقی کے سُر بکھر گئے

ناپا میں ویمینز پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول جاری
شائع 28 اپريل 2024 01:30am
Wonderful piano performance on third day of Women’s Performing Arts Festival in Karachi - Aaj News

ناپا میں ویمنز پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول جاری، فیسٹیول کے تیسرے روز مغربی موسیقی کے سر بکھیرے گئے تو شرکا نے خوب داد دی ۔

ناپا میں جاری فیسٹیول کے تیسرے دن جہاں ندا بٹ کا تھیٹر دی بوبلز پیش کیا گیا وہیں اریشہ بابر نے پیانو اپنی انگلیوں کا جادو جگایا، گلوکارہ پیرے موسی نے اپنی محسور کن آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا

ناپا کی طالبہ اریشہ بابر کہتی ہیں پہلی بار پرفارم کیا لیکن شرکاء نے خوب حوصلہ افذائی کی ۔

مزید پڑھیں : نسلیں تبدیل ہوگئیں مسائل اور رویے آج بھی وہی

ان کا کہنا تھا اس فیسٹیول کے ذریعے ہم جیسے نئے لوگوں پرفارم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملا ۔

گلوکارہ پیرے موسی کا کہنا تھا کہ ویمنز فیسٹیول کے زریعے خواتین کو ایک پلٹ فارم ملا ہے آج میں نے مغربی اور مشرقی موسیقی امتزاج پیش کیا ہے ۔

فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل مو لیے، موسیقی سے دلچسبی رکھنے والوں نے فیسٹیول کو تازہ ہوا جھونکا قرار دیا ۔

NAPA