Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھینے ہوئے موبائل فون کا ’آئی ایم ای آئی‘ تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انجینئر گرفتار

ملزم اسٹریٹ کریمنلز سے چھینے ہوئے موبائل فون لیتا ہے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر چند منٹوں میں تبدیل کردیتا
شائع 27 اپريل 2024 11:05pm

کراچی میں رضویہ سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چھینے ہوئے موبائل فون کا ”آئی ایم ای آئی“ (IMEI) تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انجینئر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ جس میں آئی ایم ای آئی کے مختلف پیچ سافٹ وئیزر، پینڈورا بکس، یو ایس بیز، ڈونگل ڈیوائس، کیبلز، چھینے ہوئے 55 عدد موبائل فون اور ایک عدد اسکول بیگ برآمد کیا گیا۔

ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اسٹریٹ کریمنلز سے چھینے ہوئے موبائل فون لیتا ہے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر چند منٹوں میں تبدیل کردیتا ہے۔

تین سال قبل اغوا ہوئی بچی کے کیس نے پنجاب پولیس کے تفتیشی نِظام کا کچا چٹھا کھول دیا

ملزم نے بتایا کہ وہ آئی ایکسپرٹ اور سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مہنگے چھینے ہوئے موبائل فون کی آئی ایم ای آئی سستے اور خراب موبائل فون کی آئی ایم ای آئی سے تبدیل کردیتا تھا۔

گرفتار ملزم نان پی ٹی اے موبائل فون کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتا تھا۔

کراچی: مشتعل عوام نے ڈکیتی کرتے پکڑے گئے ڈاکوؤں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دو سالوں سے یہ کام کررہا ہے اور اس سے قبل مبینہ ٹاؤن تھانے سے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سہیل شاہ ولد نوید شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Snatched Mobile Phones

Software Engineer Arrested

IMEI Changing