Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

شہید ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سگا بھائی گرفتار

ملزم کراچی شہر میں دو مختلف گروہوں کو آپریٹ کر رہا تھا
شائع 27 اپريل 2024 06:08pm

کراچی پولیس نے ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سگے کو بھائی گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزم کو ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کراچی شہر میں دو مختلف گروہوں کو آپریٹ کر رہا تھا۔

کراچی: بچوں کے اغوا میں خطرناک اضافہ، رواں سال 300 بچے لاپتا

ملزم کا گروہ بینک ڈکیتیوں، کیش وین، تاجروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان نجی کمپنیوں کے مینیجرز اور ملازمین کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 10 رکنی گروہ کا سرغنہ ہے اور صوبائی و بین الصوبائی گروہ کو آپریٹ کر رہا تھا، گرفتار ملزم ساتھیوں سمیت شہریوں کو لوٹنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

جمرود کے 4 طالبعلموں کو اغوا کے بعد افغانستان لے جانے کا انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے سگے بھائی نعیم اللہ کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو کہ خودکش بمبار تھا، ملزم کے بھائی نعیم اللہ نے سابق ایس پی سی ٹی ڈی (سابقہ سی آئی ڈی) چوہدری اسلم کو خودکش حملے میں شہید کیا تھا، واقعے میں چوہدری اسلم سمیت اسکواڈ کے تین جوان شہید اور 11 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Street Crimes

Karachi Street Crimes

SP Chaudhry Aslam

Suicide Bomber's Brother Arrested