خضدار میں پاک آرمی 33 ڈویژن اور ایف سی کے تعاون سے 3 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیمپ میں کٹے ہونٹ اور کٹے تلوں کا علاج اور آپریشن کیا گیا
پاک آرمی 33 ڈویژن اور فرنٹئیر کور (ایف سی) کے تعاون سے خضدار میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
کیمپ میں کٹے ہونٹ اور کٹے تلوں کا علاج اور آپریشن کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں کراچی کے ماہر ڈاکٹرز کو دعوت دی گئی تھی۔
میڈیکل کیمپ میں خضدار اور قرب و جوار کے سینکڑوں بچوں کا معائنہ اور ان کا علاج کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ایک بچی سے کرایا گیا۔
کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس کرنل حافظ کاشف نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
خضدار میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کی وجہ سے بہت سارے والدین کو اپنے بچوں کو مفت آپریشن کرانے کی سہولت میسر آئی اور پاک آرمی و ایف سی کی ان کاوشوں کو سراہا گیا۔
pakistan army
Free Medical camp
مقبول ترین
Comments are closed on this story.