کراچی: مشتعل عوام نے ڈکیتی کرتے پکڑے گئے ڈاکوؤں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔
آئے روز ڈکیتیوں سے پریشان شہریوں نے خاتون کو لوٹ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔
کراچی: ایرانی ڈیزل کے گودام پر چھاپہ، 2 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا ڈیزل ضبط
واقعے کی سامنے آئی فوٹیج میں ایک شہری کو آگ بجھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
آگ لگنے سے ڈاکو زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کراچی: بچوں کے اغوا میں خطرناک اضافہ، رواں سال 300 بچے لاپتا
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ڈاکوؤں کی شناخت عبداللہ اور شاہزیب کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں، موٹر سائیکل سرجانی ٹاؤن کی حدود سے چھینی ہوئی ہے جس کا مقدم بھی درج ہے۔
اُدھار سامان کے پیسے طلب کرنے پر دکاندار قتل
پولیس کے مطابق ملزم شاہزیب کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزم شاہزیب اس سے قبل اقبال مارکیٹ تھانے سے گرفتار ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف کارروائی کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں، جبکہ ڈاکوؤں کو جلانے کی کوشش میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نشاندہی کے بعد آگ لگانے والے شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.