Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمرود کے 4 طالبعلموں کو اغوا کے بعد افغانستان لے جانے کا انکشاف

خیبر میں ہلاک دہشتگرد نے جمرود سے 4 طلبا کو اغوا کیا تھا
شائع 27 اپريل 2024 12:16pm

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدرسے کے چار طالبعموں کو اغواء کرکےکالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی۔

سی پی او پشاور کے مطابق 25 اپریل کو آپریشن میں مطلوب دہشتگرد عظمت مارا گیا تھا، دہشت گرد نے جمرود میں 4 طلبا کو اغوا کیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اغوا کے بعد دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا اور کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی۔

سی پی او نے بتایا کہ 2 طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے، ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی، یہ سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation