Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اُدھار سامان کے پیسے طلب کرنے پر دکاندار قتل

بزرگ دکاندار کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا
شائع 27 اپريل 2024 11:51am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

کراچی میں شاہراہِ نور جہاں کی حدود دِیر کالونی میں 60 سالہ غلام محمد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتول کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا، ایک دن غلام محمد نے مزید ادھار دینے سے انکار کیا تو تلخ کلامی ہوئی۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے طیش میں آکر غلام محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات 25 اپریل کو نارتھ ناظم بلاک یو میں ہوئی تھی، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل ایک عدد 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کو تفتیش حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقتول کے اہلخانہ نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes