وائلڈ لائف پنجاب کا کومبنگ آپریشن، ہزاروں پرندے بازیاب
لاہور اسمگل کیے جانے والے پرندوں میں ممولے بھی شامل، خصوصی اسکواڈ کی صوبے بھر میں کارروائیاں
پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن کیا ہے۔ جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سرگودھا سے لاہور اسمگل ہونے والے پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
یہ کومبنگ آپریشن ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ خصوصی اسکواڈ نے گزشتہ شب شاہدرہ موڑ پر بڑی کارروائی کی گئی جس میں اسمگل کیے جانے والے جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے سرگودھا سے لاہور بھیجے جارہے تھے۔
ضبط کیے جانے والے پرندوں میں زرد اور بھورے ممولے بھی شامل ہیں۔ ان جنگلی پرندوں کو پنجروں میں بند کرکے اسمگل کیا جارہا تھا۔
WILDLIFE PUNJAB
SPECIAL COMBING OPERATION
THOUSANDS OF BIRDS RECOVERED
مقبول ترین
Comments are closed on this story.