Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : پی ٹی آئی کا آج احتجاج، پولیس کا کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے دفاتر، ڈیروں اور گھروں پر چھاپے مارے گئے
شائع 26 اپريل 2024 02:30pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

** پاکستان تحریک انصاف نے نماز جمعہ کے بعد انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جب کہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔**

پولیس نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے دفاتر، ڈیروں اور گھروں پرچھاپے مارے اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

پی پی151 سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ملک حماد اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا۔

پی پی 149 کے ٹکٹ ہولڈرحافظ ذیشان کے انتخابی دفتر میں بھی پولیس پہنچ گئی۔

شاہدرہ میں ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی کے گھر پر ببھی پولیس نے چھاپہ مارا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت ضمنی الیکشن پر احتجاج سے روک رہی ہے۔

pti

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sunni Ittehad Council