Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا
شائع 26 اپريل 2024 12:54pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا۔

دستاویز کے مطابق ایس آئی سی میں 82 آزاد ایم این ایز شامل ہوئے، پنجاب سے49 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، جب کہ خیبرپختونخوا سے 33 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔ دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 120 ارکان ہیں، پیپلز پارٹی کے 71ارکان اور 7 آزاد ارکان ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے 5 آئی پی پی کے 4ارکان ہیں جب کہ پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، پی ایم ایل زیڈ، بی اے پی، نیشنل پارٹی کا 1،1رکن ہے۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

Sunni Ittehad Council