Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڈنی: چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ، آسٹریلوی وزیر اعظم کا خراج عقیدت

آسٹریلوی وزیراعظم نے کمیونٹی سینٹر پہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی
شائع 26 اپريل 2024 10:33am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

آسٹریلوی شہر سڈنی میں گزشتہ دنوں ہونے والے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ کے موقع پر اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں آسٹریلوی حکام سڈنی کے کمیونٹی سینٹر پہنچے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی کمیونٹی سینٹر پہنچ کر فراز طاہر کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

سڈنی میں مارے جانے والے گارڈ فراز نے کہا تھا اچھی جگہ آگیا ہوں

سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پر غور

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔

Islamophobia

sydney

Australia

terrorist attacks