کراچی والے خوش نصیب ہیں بدقسمتی سے لاہور میں تھیٹر ختم ہوگیا ، اداکار عمیر رانا
کراچی کے شہریوں کیلئے تفریح کا ایک اور موقع ۔۔ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پہلے ویمنز پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول میں خواتین پر مبنی کہانیوں کو پیش کیا جائے گا۔
ناپا کی جانب سے 16 روزہ پروگرام میں تھیٹر ڈرامے، ڈانس پرفارمنس اور میوزیکل ایوننگ کے علاوہ فنکاروں کے بارے میں فلمی نمائشیں ہوں گی، پہلے دن تحریک نسواں کی بانی شیما کرمانی اسٹیج پر اپنے پرفارمنس دیں گی۔
سی ای او ناپا جنید زبیری کہتے ہیں یہ فیسٹیول ایک خواب تھا جو آج پورا ہوگیا، پہلی بار یہ اسٹیپ لیا امید ہے اس فیسٹیول کو ہر منعقد کرینگے۔
فیسٹیول میں معروف پاکستانی اداکاروں نے بھی شرکت کی اداکار عمیر رانا کہتے ہیں تھیٹر شروع ہی عورت کے زریعے ہوا ہے ۔
عمیر رانا کا کہنا تھا کہ ہمارا خطہ ہمیشہ کہانیوں سے آگے بڑھا ہے تھیٹر بھی اسی کا ایک حصہ ہے اور اسٹیج ایک اداکار کی پہچان ہوتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر ہو یا ٹی وی دونوں میڈیم مختلف ہیں جب میں ٹی وی کی طرف آیا تو مجھے بھی ٹی وی سیکھنا پڑا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں لاہوری ہوں ہمیں تھیٹر کا حب کہا جاتا تھا لیکن بدقسمتی سے لاہور میں تھیٹر ختم ہوگیا اس لیے کراچی والے خوش نصیب ہیں کہ یہاں ابھی اچھے معیاری تھیٹر ہورہے ہیں ۔
فیسٹیول کے نمایاں شرکاء میں شیما کرمانی، نگہت چوہدری، نگہت سلطانہ، سیرت پیرزادی، ندا بٹ، سویرا علی، نازیہ زبیری حسن اور ریتیکا دھنجا شامل ہیں۔
25اپریل سے شروع ہونے والا فیسٹیول 10مئی تک جاری رہے گا ۔
Comments are closed on this story.