Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: منظم جرائم چلوانے میں ملوث 34 افسران و اہلکار معطل

معطل ہونے والوں میں تین ایس ایچ اوز بھی شامل
شائع 25 اپريل 2024 04:05pm

کراچی پولیس نے منظم جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 34 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں تین ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے حکام نے 18 تھانوں کے ہیڈ محررز بھی معطل کردئے۔

تمام اہلکاروں کو بلیک کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام افسران واہلکار کل سے گارڈن ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کریں گے۔

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اومدینہ کالونی، ایس ایچ او عوامی کالونی شامل ہیں۔

Karachi Police

Police Officers Suspended