Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتک آمیز رویے پر 100 ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کھلاڑی نے انعامی چیک واپس کردیا

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پی افسران کا رویہ ہتک آمیز تھا، عرفان محسود
شائع 25 اپريل 2024 02:50pm
100 world record holder player returns prize cheque - Aaj News

جنوبی وزیرستان سے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل کرنے والے مارشل آرٹس کے کھلاڑی عرفان محسود نے مشیر کھیل کو پانچ لاکھ کا انعامی چیک واپس کر دیا۔

عرفان محسود نے کے پی سپورٹس افسران کے رویہ پر انعامی چیک واپس کیا۔

عرفان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو پانچ لاکھ کا انعامی چیک واپس کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پی افسران کا رویہ ہتک آمیز تھا، کھلاڑیوں کو عزت نہیں دے سکتے تو انہیں پیسوں کی خاطر اپنے دفاتر نہ بلائیں۔

world record

Guinness World Record

Irfan Mehsud

Martial Arts