Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیت بے خوف، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں چہرے واضح لیکن کوئی کارروائی نہیں

مسلح ڈکیتوں نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری کی، نوجوان سے اسلحے کے زور پر موبائل اور نقدی بھی چھینی
شائع 25 اپريل 2024 09:59am
A citizen was robbed from outside his house in Azizabad - Aaj News

کراچی میں جرائم کی وارداتیں رُک نہ سکیں، ڈکیت اب شہریوں سے گھر کی دہلیز پر آکر لوٹ مار کرنے لگے۔

گلبرگ اور عزیز آباد میں مسلح ڈکیتوں نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری کی، نوجوان سے اسلحے کے زور پر موبائل اور نقدی چھینی اور فرار ہوگئے۔

گلبرگ میں دن دہاڑے چار مسلح ڈکیت گاڑی میں آئے، گھر کے باہر کھڑی سرمئی رنگ کی گاڑی کو کھولنے کی کوشش کی، موقع ملتے ہی ڈکیتوں نے گاڑی کھولی اور بہ آسانی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی جس میں مسلح چار ملزمان واردات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری طرف عزیز آباد میں گھر کی دہلیز پر نوجوان کو لوٹ لیا گیا۔

موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے شہری سے رقم اور موبائل فون چھین لیااور باآسانی فرار ہو گئے۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دونوں ملزمان کے چہرے بھی واضح ہیں۔

Street Crimes

Karachi Street Crimes