Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکی میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق

جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں
شائع 24 اپريل 2024 07:40pm

دکی میں راغہ ایریا میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں راغہ ایریا میں مقامی کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے 3 کان کن دم گھنٹے کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

اسسٹنٹ انسپکٹر مائنز دوست محمد لیلزئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔

جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے، نکالی گئی لاشیں سول اسپتال دکی منتقل کردی گئی ہیں۔

ہرنائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

بلوچستان

coal mine

COAL MINING

duki

Poisonous gas