Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک، بہن پر الزام

جو ویڈیوز وائرل ہوئیں وہ میری اور شوہر کی ہیں، مٹک تاکر کی پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 08:46pm

پشاور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ”کیوٹ مانو“ نے اپنی بہن پر ان کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کیوٹ مانو نے کہا کہ میری بہن نے میرے بیڈروم کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویڈیوز شئیر کرنے کے بعد میں نے اپنی بہن کو معاف کیا تھا، اس واقعے کے بعد میری بھانجی کی تصویریں اس کے دوست نے لیک کردیں جس کا الزام میرے اوپر لگایا گیا۔

ٹک ٹاکر کیوٹ مانو نے کہا کہ میری کچھ تصاویر سعودی عرب میں مقیم ایک شخص تک پہنچی ہیں، میری بہن و بھانجی اب انکاری ہیں کہ انہوں نے وائرل نہیں کیں، ویڈیوز وائرل ہونے پر مجھے سخت صدمہ پہنچا۔

رہنما ن لیگ پرویز رشید کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی

ویرات کوہلی ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پرشدید ناراض

حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر صندل خٹک گرفتار

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میری بھانجی کا دوست سعودی عرب میں مقیم ہے۔

کیوٹ مانو نے کہا کہ مجھ پر پہلے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے کسی کی تصاویر یا ویڈیوز وائرل نہیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے جلد از جلد ان تصویروں کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے، میری ذاتی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کئے جانے پر پولیس اور ایف آئی اے کارروائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس بندے کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں ٹک ٹاک سے گزشتہ تین سال سے وابستہ ہوں، مجھے فیملی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، جو ویڈیوز وائرل ہوئیں، وہ میری اور شوہر کی ہیں، میں ویڈیوز وائرل ہونے پر قانونی کاروائی کا بھرپور حق رکھتی ہوں۔

Video Leak

TikToker Cute Mano

Private Videos

Cute Mano leak video