Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کی جگہ حامد رضا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد

حکومت نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کردیا تھا
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 05:33pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

نکاح کیس: ’عدت کا دورانیہ 90 روز ہے، ادویات سے یہ دورانیہ مکمل کرنا قابل قبول نہیں‘

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن سے کسی اور کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔

اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آڈرز کے لیے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آڈرز کے لیے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر سیدشبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کوٹ لکھپٹ جیل میں قید ہیں، سینیٹ اجلاس میں شرکت سینٹر اعجاز چوہدری کا آئینی حق ہے لہذا اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز جاری کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل تین بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت قائدخزب اختلاف سینٹر شبلی فراز کریں گے، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں سینیٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Chairman Public Accounts Committee

Sher Afzal Marwat

Sahibzada amid Raza

Public Accounts Committee (PAC)