Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کی سزا معطل کر دی

عدالت نے فریقین سے ریکارڈ طلب کرلیا
شائع 24 اپريل 2024 03:34pm

پشاور کے سیشن جج نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی تین ماہ کی سزا معطل کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔

اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ فیملی کورٹ نے تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنائی تھی، فیملی کورٹ کی سزاء شریعت کے خلاف ہے۔

وکیل نے کہا کہ مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت کی تھی۔

عدالت سے اپیل پر حتمی فیصلے تک سزاء معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔ جس پر سیشن جج نے سزاء معطل کرتے ہوئے سزاء کے خلاف شوہر کی اپیل پر حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سزاء معطل کرکے ریکارڈ طلب کرلیا ، کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Marriage

Second Marriage without first wife's permission