Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ : بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ نجی لیب سے کرانے کی ہدایت

عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے حکم کی تکمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 12:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ نجی لیب سے کرانے کی ہدایت کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر معائنہ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے حکم کی تکمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر آگاہ کرے۔

عدالت نے معاونت نہ کرنے پرایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا نجی لیب سے طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)