Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، 11 زخمی

حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور جابر کو حراست میں لے لیا ، پولیس
شائع 24 اپريل 2024 10:11am

کراچی میں گزشتہ شب عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب 26 نمبر اسٹریٹ پر تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور جابر کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ حادثہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، مزید پانچ افراد کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔