Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں شدید بارشوں سے ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی، صدی کے بدترین سیلاب کا خدشہ

ملک کے جنوبی صنعتی علاقے میں دریا بپھر گئے
شائع 24 اپريل 2024 01:22am
چین میں سیلاب کا ایک منظر
چین میں سیلاب کا ایک منظر

جنوبی چین میں شدید بارشوں اور تباہ کں سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، حکومت نے منگل کو متاثرہ علاقے کے لیے خطرناک ترین طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔

حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ صوبے میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، جس سے ندی نالوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بارے میں سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سو سال میں بدترین سیلاب بن سکتا ہے۔

سرکاری میڈیا نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ 45,000 سے زیادہ لوگوں کو چنگ یوان سے نکالا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ گوانگ ڈونگ کے 110,000 رہائشیوں نے اختتام ہفتہ پر شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے نقل مکانی کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سیلاب نے چار افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

چنگ یوان میں اے ایف پی کی ایک ٹیم نے منگل کی شام کو دریائے بی کو اپنی معمول کی سطح سے بہت زیادہ بلند ہوتے دیکھا، پانی نے دریا کے کنارے پر موجود لیمپ پوسٹوں کو تقریباً مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

سرکاری طور پر چلنے والے چائنا نیشنل ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ گوانگ ڈونگ کے کچھ حصوں نے 1954 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اتنا شدید سیلاب نہیں دیکھا۔

گوانگ ڈونگ چین کا مینوفیکچرنگ گڑھ ہے، جہاں تقریباً ایک کروڑ 27 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

China floods