Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس مبینہ طور پر خواتین کو ہراساں کرنے لگی

ڈی ایس پی اور سسرمیں کاروباری تنازع ہے، ڈی ایس پی مجھےہراساں کررہاہے،خاتون کا الزام
شائع 23 اپريل 2024 08:55pm

کراچی پولیس کا مبینہ طورپرخواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا، خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی اور سسرمیں کاروباری تنازع ہے، جس پر ڈی ایس پی مجھےہراساں کررہاہے۔

کراچی کے علاقے محمود آباد میں کاروباری لین دین پولیس مبینہ طورپرخواتین کوہراساں کرنےلگی، خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی اور سسرمیں کاروباری تنازع چل رہا ہے سسرنےڈی ایس پی سے 2 لاکھ 40 ہزارروپےلئےتھے، سسرنےایک لاکھ 48 ہزارروپے واپس کردیئےتھے، لیکن باقی رقم کے لئے ڈی ایس پی مجھے ہراساں کر رہا ہے ۔

ٹیکسلا : پولیس اہلکار نے بزرگ خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارے

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد، اہلکار دوبارہ گرفتار

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ڈی ایس پی سمیع جان گھرمیں داخل ہوا، شوہر اور سسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے اپنے ساتھ تھانے لے گیا، جہاں ڈی ایس پی نے مجھے 8 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی ڈی ایس پی سمیع جان مجھے برہنہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مرنےکاخوف نہیں،عزت جانےسےڈرتےہیں۔

متاثرہ خاتون نےاعلٰی حکام سے مدد کی اپیل کردی کہا کہ متعدد بارپولیس کوشکایت کی،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

karachi

Karachi Police

Harrasment