Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

شہباز شریف بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے، ایم کیو ایم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
شائع 23 اپريل 2024 08:29pm

وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔

شہبازشریف کراچی میں مزار قائد پرحاضری دیں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں گورنر سندھ سے ان کی ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔

جبکہ شہباز شریف کی ایم کیو ایم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے