Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : معاشی مشکلات پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سمندر میں چھلانگ لگادی

سرجانی ٹاؤن میں سکیورٹی گارڈ کی خودکشی
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 02:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کرلی۔ دوسری طرف سرجانی ٹاؤن میں بھی ایک سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار دی۔ جب کہ بن قاسم ٹاؤن میں بھی ایک شہری نے اپنی جان لینے کی کوشش کی مگرہ اس کی زندگی ساتھی نے بچالی۔

دو دریا میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور دو بچیوں کے باپ 27 سالہ طاہر محمود نے گھریلو پریشانی کے باعث سمندر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔

سمندر میں چھلانگ لگانے سے قبل طاہر نے گھر پر ویڈیو کال کرکے خودکشی کی اطلاع بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سی ویو دو دریا کلاک ٹاور کے قریب سمندر میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع تھی، جس کے بعد ایدھی بحری خدمات کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خودکشی کرلی ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں سکیورٹی گارڈ کی خودکشی

پولیس کے مطابق متوفی گارڈ کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، جس نے خود کوگولی ماری۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ تھا، اسپتال میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی سمیر کی آصف نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی، متوفی سمیر کے پاس موبائل فون پر کال آئی ، جس کے بعد خود کو گولی ماری۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے۔

بن قاسم ٹاؤن میں بھی خودکشی کی کوشش

پولیس کے مطابق حاکم نامی شخص خود کشی کر رہا تھا، کہ مہتاب نے اسے بچانے کی کوشش کی۔

اس دوران گولی چلنے سے حاکم اور مہتاب زخمی ہوگئے، دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔