Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کا ایکشن، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیا
شائع 23 اپريل 2024 11:02am
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی خزانے کا اربوں روپے قانونی تنازعات کا شکار ہے، کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے محنت کرنی ہو گی۔

یاد رہے کہ ٹیکس ٹربیونلز میں سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز کو جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔

economic crisis

FBR

IMF Tax