Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سگریٹ کو ہر حال میں مہنگا کرنے کی ضرورت ہے، ماہرین تعلیم

ماہرین تعلیم نے وزیر خزانہ کی تمباکو ٹیکس اصلاحات کو سراہا
شائع 22 اپريل 2024 10:10pm

انڈس یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر آفتاب مدنی نے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی سفارشات پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر آفتاب مدنی نے زور دے کر کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح طور پر سفارش کی ہے سگریٹ پر یکساں ٹیکس ہونا چاہئے چاہے وہ کسی بھی قومی یا ملٹی نیشنل برانڈ سے تعلق رکھتے ہوں، اس سے اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سگریٹ ایک غیر ضروری شے ہے اور اگر حکومت آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق آگے بڑھتی ہے تو اسے عوامی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ڈین انڈس یونیورسٹی نے کہا کہ تقریباً 9 فیصد پاکستانی تمباکو نوشی کرتے ہیں، جبکہ سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے حجم کا ابھی پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ کو ہر حال میں مہنگا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بیماری اور اموات کا سبب بنتی ہے اور ان کا حساب رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر حسن شہزاد کو واحد محقق قرار دیا جن کی رپورٹ کو آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات سے متعلق اپنی سفارشات میں حوالہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں واضح طور پر کھپت اور کفایت شعاری کے درمیان تعلق قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے ساتھ ملک کا موجودہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ اپریل کے آخر میں ختم ہو رہا ہے اور حکومت میکرو اکنامک استحکام کو مستحکم کرنے میں مدد کے لئے طویل مدتی اور بڑے قرضے کی تلاش کر رہی ہے، ایک چھتری کے تحت ملک انتہائی ضروری ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل درآمد کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ انڈسٹری ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں قومی خزانے کو 567 ارب روپے کے نقصان کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنانس منسٹر کا بینکنگ میں گہرا پس منظر ہے اور ایک بینکر کے لئے یہ سمجھنا معمول کی بات ہے کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ مصنوعات سے کتنے نقصانات ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات پر یکساں ٹیکس لگانے میں بہت دیر ہوچکی ہے لیکن ایسا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر شہزاد ملک کے ایک معروف محقق ہیں جو پالیسی سازی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

cigarettes

Tax on Cigarettes

cigarettes tax

Cigarette Brands

Federal Excise Duty on Cigarettes