Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز گاڑی چلاؤ اور انعام پاؤ، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں فیسٹیول آف اسپیڈ

مرد کے ساتھ ایک خاتون نے بھی اسپیڈ فیسٹیول میں شرکت کی
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 09:19pm
Islamabad Festival of Speed allows drivers freedom - Aaj News

شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں فسٹیول آف سپیڈ 2024 میں چم چماتی گاڑیوں کے مالکان نے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا اور داد بھی سمیٹی۔

سائلنسر ساؤنڈ کی پابندی نہ اوورسپیڈنگ پرجرمانہ، تیز سے تیز گاڑی چلاؤ اور انعام پاؤ، لیکن احتیاط سب سے پہلے۔

مری بریوری کے اشتراک سے اسلام اباد شکر پڑیاں گراؤنڈ میں فیسٹیول آف سپیڈ کا انعقاد کیا گیا اور مہارت کے حامل ڈرائیورز کیلئے میدان کھلا چھوڑ دیا گیا۔

دلوں کو لبھاتے رنگوں کے ساتھ چم چماتی گاڑیوں کے مالکان نے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اپنی نوعیت کے منفرد ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر نہیں بلکہ ڈرائیور یہاں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں۔

ڈرائیور بھی اسپیڈ فیسٹیول کے انعقاد پر خوش دیکھائی دیے۔

مرد کے ساتھ ایک خاتون نے بھی اسپیڈ فیسٹیول میں شرکت کی، اور بولیں ایسے پلیٹ فارم کا انعقاد خوش آئند ہے۔

مختلف کیٹیگری کے کار ریسنگ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کیلئے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔