Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ مراد جمالی : ٹرین کی زد میں آکر میاں بیوی اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق

موٹرسائیکل سوار ریلوے لائن کراس کر رہا تھا، پولیس
شائع 22 اپريل 2024 03:29pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

ڈیرہ مراد جمالی میں کچی پھاٹک پر بولان ٹرین کی زد میں آکر میاں بیوی اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جب کہ مرنے والے شخص کی والدہ زخمی ہوگئیں۔

موٹر سائیکل سوار فیملی کوئٹہ جانے والی بولان میل کی زد میں آگئی، حادثہ ریلوے اسٹیشن ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کچی پھاٹک کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں متاثرہ خاندان کے افراد شدید زخمی ہوئے، جنھیں سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے ٹراما سینڑ لایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسرار، اس کی بیوی یاسمین اور دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ زخمی خاتون کو لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سائیکل سوار ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا۔

ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نصیر احمد عمرانی نے اموات کی تصدیق کی۔

Pakistan Railway

Train Accident

Train